نئی دہلی : امریکہ کے بعد اب جرمنی نے بھی کانگریس قائد راہول گاندھی کو عدالت سے سزا اوران کی لوک سبھا کی رکینت ختم کئے جانے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے اس معاملے کا نوٹس لیا ہے اور اس معاملے میں وہ عدالتی معیار اور جمہوری اصولوں پر عمل کرنے کی توقع کرتا ہے ۔ جرمن وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہم نے ہندوستانی اپوزیشن قائد راہول گاندھی کی پارلیمنٹ کی رکنیت ختم کئے جانے کے واقعہ کا نوٹس لیا ہے اور اس معاملہ پر ہماری نظر ہے ۔
ہماری اطلاع کے مطابق مسٹر گاندھی اس فیصلے کے خلاف عدالت میں اپیل کرنے کی پوزیشن میں ہیں۔ اس کے بعد یہ واضح ہو جائے گا کہ آیا فیصلہ برقرار رہے گا اور یا ان کی پارلیمانی رکنیت سے برخاستگی کی کوئی وجہ ہے ’’۔انہوں نے کہا ‘‘ہمیں امید ہے کہ عدالتی آزادی کے اصول اور بنیادی جمہوری اصول راہل گاندھی کے خلاف کارروائی پر یکساں طور پر نافذالعمل ہوگا۔ ’’