وسکونسن : امریکہ کے ایک جواخانہ کے اندر مسلح شخص کی فائرنگ سے دو افراد ہلاک جب کہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق واقعہ امریکی ریاست وسکونسن میں ایک جوئے خانہ میں پیش آیا جہاں مسلح شخص نے کیسینو میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کردی۔وسکونسن پولیس کے تفتیشی افسر کے مطابق فائرنگ سے دو افراد ہلاک جب کہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر مسلح شخص کو مختصر مقابلے کے بعد ہلاک کردیا۔تفتیشی افسر کے خیال میں مسلح شخص کسی مخصوصی شخص کی ٹارگٹ کلینگ کے لیے جوئے خانہ آیا تھا، مطلوبہ شخص کو نہ پا کر اس نے دیگر لوگوں پر فائرنگ کردی۔پولیس کا کہنا تھا کہ مبینہ ٹارگٹ کلر جوئے خانہ کا سابق ملازمین لگتا ہے جو کسی تنازعہ کے باعث جوئے خانہ آیا۔ ٹارگٹ کلر اور ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت کا عمل جاری ہے جب کہ کیسینو کو کلیئر کردیا گیا۔