امریکہ کے سابق صدر براک اوبامہ نے لگایا بڑا الزام، واشنگٹن میں تشدد کو ڈونالڈ ٹرمپ نے ہوا دی

,

   

امریکہ کے سابق صدر براک اوبامہ نے کہا کہ صدرڈونالڈ ٹرمپ نے تین نومبر کے انتخابی نتائج کے بارے میں مسلسل جھوٹ بولا ہے اور بدھ کو واشنگٹن میں دارالحکومت کی عمارت میں تشدد کو ہوا دی ہے۔ براک اوبامہ نے ایک بیان میں کہا۔’’ تاریخ میں اس تشدد کے واقعہ کو یاد کیا جائے گا، جسے موجودہ صدر کے ذریعہ اکسایا گیا ہے، جو قانونی طریقے سے ہوئے انتخابات کے نتائج کے سلسلے میں بے بنیادجھوٹ بول رہے ہیں۔ یہ ہمارے ملک کے لئے توہین آمیز اور شرم کی بات ہے۔