امریکہ کے ساتھ دوبارہ مذاکرات پر نہیں لیا گیا ہے حتمی فیصلہ:ایران

   

تہران، 7 اگست (یو این آئی) ایران کے نائب وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ ایٹمی مذاکرات دوبارہ شروع کیے جانے کے حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے ، لیکن دونوں فریقوں کے درمیان بات چیت جاری ہے ۔عراقچی نے کہا کہ ‘‘امریکہ کے ساتھ مذاکرات سے متعلق ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے ، اتنا ضرور ہے کہ رابطے برقرار ہیں۔ انہیں امریکہ کی جانب سے پیغامات موصول ہوئے ہیں، لیکن بات چیت ہوگی یا نہیں ،اس کا انحصار اس بات پر ہے کہ ایرانی مفادات کا احترام کیا جاتا ہے یا نہیں۔ ایران اور امریکہ کے مابین ایران کے ایٹمی پروگرام پر عمان کی ثالثی سے مذاکرات کے پانچ دور ہو چکے ہیں اور اس کا چھٹا دور ہونے والا تھا لیکن اسرائیل کے ساتھ کشیدگی کے باعث یہ مذاکرات نہیں ہو سکے ۔