واشنگٹن 4 فروری (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کی سیاٹل سٹی کونسل میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف متفقہ طور پر قرارداد منظور کی گئی ہے۔ کونسل میں ہندوستانی نژاد ارکان کی بڑی تعداد ہے۔ کونسل نے این آر سی کیخلاف بھی احتجاج کیا۔ کونسل کی خاتون شاما ساونت نے قرارداد پیش کی جس کو کونسل میں متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔ قرارداد میں شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی کو امتیازات پر مبنی بتاتے ہوئے اُس پر تنقید کی گئی۔ کونسل نے سی اے اے کو منسوخ کرنے کا حکومت ہند سے مطالبہ کیا۔