امریکہ کے مشہور باسکٹ بال کھلاڑی اسٹیفن کا قبول اسلام

   

نیویارک : امریکہ کے سابق باسکٹ بال مشہور کھلاڑی اسٹیفن جیکسن نے اسلام قبول کرلیا ہے۔ دائرہ اسلام میں داخل ہونے کا اعلان خود انسٹاگرام پر کیا اور ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہے جس میں بتایا گیا ہیکہ وہ اسلام قبول کرنے کیلئے تمام دوستوں کے سامنے کلمہ طیبہ پڑھ رہے ہیں۔ ان کے اس فیصلہ کا ان دوستوں اور دیگر چاہنے والوں نے خیرمقدم کیا اور مبارکباد دی۔ اسٹیفن جیکسن نے اپنے باسکٹ بال کے 14 سالہ کیریئر میں 14 سیزن کھیلے اور 12 ہزار زیادہ پوائنٹس اسکور کئے۔