انقرہ : ترکیہ نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ میں فلسطین کی مکمل رکنیت درخواست کے ساتھ ہمارا تعاون غیر متزلزل ہے اور ہمیشہ جاری رہے گا۔ترکیہ کے اقوام متحدہ کے لئے مستقل نمائندہ سفیر احمد یلدز نے فلسطین کی رکنیت درخواست پر امریکی ویٹو کی وجہ سے منعقدہ جنرل اجلاس سے خطاب کیا ہے۔خطاب میں انہوں نے کہا ہے کہ “ہم فلسطین کی مکمل رکنیت درخواست کے ساتھ ترکیہ کے غیر متزلزل تعاون کی تصدیق کرتے اور بین الاقوامی برادری سے اپیل کرتے ہیں کہ فلسطینی عوام کے بنیادی حقوق کو تسلیم کر کے مسئلہ فلسطین پر فوری غور شروع کیا جائے”۔یلدز نے کہا ہے کہ” ترکیہ کو یقین ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں استعمال کیا گیا ویٹو، فلسطینی عوام کے جائز مطالبات کے، راستے کا پتھر نہیں بنے گا۔