نیویارک : ایک شہری نے گرل فرینڈ کے سامنے دوسرے کو چاقو مار کر ہلاک کردیا اور اس کی ویڈیو وائرل ہوگئی ۔ نیویارک پولیس اس مشتبہ شخص کی تلاش کررہی ہے جس نے صبح کے وقت ایک بس اسٹاپ کے قریب ایک ’’ ناقابل تصور ‘‘ حملے میں ایک شخص کو متعدد بار چاقو کے وار کر کے ہلاک کردیا ۔ ایک ویڈیو کلپ میں دیکھا جاسکتا ہیکہ ملزم متاثرہ ریان کارسن نامی سماجی کارکن اور اس کی گرل فرینڈ کے پاس آیا اور ان پر حملہ کردیا ۔ اس نے خاتون کے سامنے پہلے گھونسوں سے لڑائی کی اور پھر اسے چاقو مار دیا ۔اس نے خاتون کے سامنے پہلے گھونسوں سے لڑائی کی اور پھر اسے چاقو ماردیا ۔ پولیس اور ذرائع کے مطابق کارسن کی گرل فرینڈ نے اپنے جان لیوا زخمی عاشق کو کنگز کاؤنٹی ہاسپٹل سنٹر لے گئی ۔جہاں اسے بچایا نہیں جاسکا ۔ پولیس کے مطابق 32سالہ کارسن معروف سماجی انصاف کے وکیل تھے ۔