امریکہ ہمارا سب سے بڑا دشمن :کم جونگ

   

سیول: شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے کہا ہے کہ ان کا ملک (شمالی کوریا) دشمن طاقتوں کو روکنے کیلئے جوہری ہتھیاروں میں بہتری لائے گا۔کورین سنٹرل نیوز ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی ہے ۔ ایجنسی نے کم کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے ‘‘جزیرہ نما کوریا پر بڑھتے ہوئے فوجی خطرے کو فعال اور مکمل طور پر ختم کرنے اور ان پر قابو پانے کیلئے جوہری ٹکنالوجی میں بہتری ، سائز اور وزن میں کمی اور جوہری ہتھیاروں کی اسٹریٹجک طاقت میں اضافہ کرنا ضروری ہے ’’۔انہوں نے کہا کہ اسٹریٹجک جوہری ہتھیاروں کو تیار کرنا ضروری ہے ، جس کاجدید جنگ میں مختلف طریقوں سے آپریشن کی بنیاد پر استعمال کیا جاسکے ۔