امریکہ ۔طالبان مذاکرات کی بحالی ضروری ہے: روس

   

Ferty9 Clinic

واشنگٹن ۔15ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ طالبان سے اب پہلے سے زیادہ سختی کے ساتھ نمٹا جائے گا اور مذاکرات کے لیے زیادہ بہتر راستے موجود ہیں۔ایک ٹویٹ میں امریکی صدر نے کہا کہ ’ایک عظیم امریکی فوجی سمیت 12 افراد کو قتل کیا جانا کوئی اچھا خیال نہ تھا۔ طالبان جانتے ہیں کہ انہوں نے بڑی غلطی کی ہے اور اب ان کو سمجھ نہیں اآرہی کہ اس کو کیسے درست کریں۔‘ادھر روس نے امریکہ اور طالبان پر افغان امن عمل کے لیے مذاکرات کی بحالی پر زور دیا ہے۔روسی خبر رساں ادارے تاس کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ’روس امریکہ اور طالبان تحریک کے مابین مذاکرات کی بحالی کی ضرورت پر زور دیتا ہے۔‘اس سے قبل طالبان کے قطر دفتر کے ترجمان سہیل شاہین نے خبر رساں ادارے تاس کو بتایا کہ طالبان کے ایک وفد نے روسی صدر کے مشیر ضمیر کابلوف سے ملاقات کی ہے جس میں افغان امن عمل کے دوران پیش آنے والے حالیہ واقعات زیرغور آئے روسی دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق طالبان نے امریکہ کے ساتھ مذاکرات جاری رکھنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ ’طالبان امریکہ کے ساتھ مذاکرات کی بحالی چاہتے ہیں۔‘دریں اثنا طالبان نے افغانستان میں خدمات سرانجام دینے والے فلاحی ادارے ریڈ کراس سے پابندی ہٹادی ہے اور یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ اس ادارے کے کارکنان کو حفاظت بھی فراہم کریں گے۔اتوار کو ایک بیان میں طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ طالبان نے ’مجاہدین‘ کو یہ حکم دیا ہے کہ انٹرنیشنل کمیٹی ا?ف ریڈ کراس کی سرگرمیوں کے لیے راستے بحال کریں اور اس کے لیے کام کرنے والے افراد کو تحفظ فراہم کریں۔واضح رہے کہ طالبان نے ریڈ کراس اور عالمی ادارہ صحت پر اپریل میں یہ کہہ کر پابندی لگائی تھی ’ان فلاحی اداروں کی سرگرمیاں تشویشناک ہیں۔‘تاہم اتوار کو جاری ہونے بیان میں طالبان کے ترجمان نے عالمی ادارہ صحت کا ذکر نہیں کیا۔