امریکہ، جمہوری اور مستحکم افغانستان چاہتا ہے : پومیو

   

واشنگٹن، 2 جون (سیاست ڈاٹ کام) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومیو نے کہا ہے کہ افغان امن مذاکرات میں امریکہ کا اصل مقصد افغانستان میں جمہوریت اور استحکام لانا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان سیاسی اور طویل مدتی تعلقات کو یقینی بنانا ہے ۔پومیو نے افغانستان کے صدر اشرف غنی کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ میٹنگ میں یہ بات کہی۔ پیر کو ہوئی اس میٹنگ کے دوران دونوں لیڈروں نے قیدیوں کی رہائی اور دیگر اقدامات سمیت امن کے عمل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔مسٹر غنی نے ملک میں جنگ بندی اور استحکام کے لئے ایک روڈ میپ تیار کرنے کی اہمیت پر زور دیا اور دونوں فریقین کی ٹیموں کو مقررہ اہداف نافذ کرنے مشترکہ کوششوں کو آگے بڑھانا چاہیے ۔