امریکہ، ہوا کے بگولے کی تباہ کاریاں، 7 افراد ہلاک

   

واشنگٹن : امریکی ریاست ایووا میں رونما ہونے والے ہوا کے بگولے کی زد میں آنے سے دو بچوں سمیت 7 افراد ہلاک ہو گئے۔ریاست کے شہر میڈیسن کے ہنگامی صورتحال امور کے حکام کا کہنا ہے کہ طوفان ڈیس موئن شہر کے جنوب مغرب میں آیا جس سے کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا، درخت گر گئے اور بجلی کی ترسیلی لائنیں تباہ ہوگئیں۔حکام کا کہنا ہے کہ طوفان سے درجنوں مکانات کو شدید نقصان پہنچا، جس دوران دو بچوں سمیت 7 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور کچھ زخمی ہوئے۔لوکاس بستی میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔اس دوران ڈیس موئنس کے علاقے میں تقریباً 10,000 لوگ بجلی کی سہولت سے محروم رہے۔