امریکہ۔سوڈان سفارتی تعلقات 23 برس بعد بحال

   

Ferty9 Clinic

واشنگٹن۔5 مئی (سیاست ڈاٹ کام )امریکہ اور افریقی ملک سوڈان کے درمیان 23 سال پر محیط محاذ آرائی کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی تعلقات بحال ہوگئے ہیں۔ سوڈان نے سینیر سفارت کار نورالدین ساتی کو امریکہ میں خرطوم کا سفیر مقرر کیا ہے۔دوسری طرف امریکی حکومت نے نورالدین ساتی کو واشنگٹن میں سوڈان کے سفیر کے طورپر تعینات کرنے کی باقاعدہ اجازت دیدی ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کا عمل 23 سال کے بعد ہو رہا ہے۔امریکی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سوڈان نے ڈاکٹر نورالدین ساتی کو امریکہ میں اپنا سفیر مقرر کیا ہے۔ امریکہ اس تقرری کی توثیق کرتا ہے۔