امریکی ارکان پارلیمنٹ بھی ہندوستانی کسانوں کے حق میں

   

Ferty9 Clinic

واشنگٹن : امریکی ارکان پارلیمنٹ بھی ہندوستانی کسانوں کے حق میں آواز اٹھانے لگے ہیں۔ امریکی سینیٹر الہان عمر نے کسانوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ کسانوں کا بنیادی جمہوری حقوق کا تحفظ کرنا ہوگا۔ کانگریس وومن ہیلے اسٹیونس نے بھی کسانوں کے جائز مطالبات کی تائید کی۔ الہان عمر نے سوشیل میڈیا اکاؤنٹ سے کسان مظاہرین کی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہندوستان کو اپنے بنیادی جمہوری اصولوں پر عمل کرتے ہوئے انٹرنیٹ تک رسائی بحال کرنا ہوگا تاکہ احتجاجی کسانوں کو اپنی بات عوام تک پہنچانے کا موقع مل سکے۔ دیگر کئی سینیٹرس نے بھی کسانوں کی تائید کی ہے۔