مغڑبی کینڈا : امریکی ایوانِ نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات کی۔ محمود عباس کے دفتر کے مطابق اس ملاقات میں دو ریاستی حل کے لیے مذاکراتی عمل کے احیاء پر بات چیت کی گئی۔ حالیہ چند برسوں میں کسی اہم امریکی عہدیدار کی صدر محمود عباس سے یہ پہلی ملاقات تھی۔ 86 سالہ صدر عباس نے امریکہ سے مطالبہ کیا کہ وہ یک طرفہ اسرائیلی اقدامات کو روکے تاکہ دو ریاستی حل کے سلسلے میں پیش رفت ہو سکے۔ فلسطینی صدر مقبوضہ علاقوں میں نئی یہودی بستیوں کی تعمیر کو مذاکراتی عمل میں سب سے بڑا رخنہ قرار دیتے ہیں۔