امریکی انتخابات میں بڑے پیمانے پر دھوکہ دہی : صدر برازیل

   

برازیلیہ : برازیلی صدر جائر بولسونارو نے امریکہ میں منعقدہ حالیہ صدارتی انتخابات میں بے ضابطگیوں کے الزامات عائد کیے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ وہ ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار جوزف بائیڈن کی جیت کو فی الوقت تسلیم نہیں کررہے ۔وہ برازیل میں منعقدہ بلدیاتی انتخابات میں ووٹ ڈالنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے۔انھوں نے شکست خوردہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ان الزامات کا اعادہ کیا ہے کہ امریکہ میں تین نومبر کو منعقدہ صدارتی انتخابات میں بے ضابطگیاں ہوئی ہیں۔انھوں نے کہا:’’معلومات کے میرے اپنے ذرائع ہیں،وہاں فی الواقع انتخابات میں بڑے پیمانے پر فراڈ ہوا ہے۔کوئی بھی اس بارے میں بات نہیں کررہا ہے لیکن کیا یہ کسی ایک امیدوار یا دوسرے کی فتح کے تعیّن کے لیے کافی ہے، میں اس بارے میں کچھ نہیں جانتا۔‘‘