امریکی ایجنٹ کی قونصل خانہ میں گھسنے کی کوشش :ایکواڈور

   

کوئٹو:28 جنوری ( ایجنسیز) ایکواڈور نے کہا ہے کہ ایک امریکی امیگریشن ایجنٹ نے ہمارے منییاپولس قونصل خانے میں داخل ہونے کی کوشش کی ہے۔ ہم اس حرکت کی مذّمت کرتے ہیں۔ایکواڈور وزارتِ خارجہ نے بروز منگل جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہیکہ صدر ڈینیل نوبوا کی حکومت نے کیٹو میں امریکی سفارت خانے کو، واقعہ سے متعلق، احتجاجی خط ارسال کیا ہے۔ایکواڈور وزارتِ خارجہ کے مطابق، امریکہ کے محکمہ مہاجرین و کسٹم ‘ICE’ کا ایک ایجنٹ قونصل خانے میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا لیکن عملے نے اندر موجود ایکواڈور کے شہریوں کے تحفظ کے لیے اسے داخلے سے روک دیا ہے۔سوشل میڈیا پر گردش کرتے ویڈیو مناظر میںاچانک نقاب پوششخص قونصل خانے کی عمارت میں داخل ہونے کی کوشش کرتا اور ایک سکیورٹیاہلکار اسے روکنے کی کوشش کرتا دکھائی دے رہا ہے۔واضح رہے کہ امریکی ریاست منی سوٹا کا شہر منییاپولس صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی امیگریشن چھاپہ پالیسی کے خلاف ملک گیر کشیدگی کا ایک مرکزی نقطہ بن گیا ہے۔یہ خلفشار، رواں مہینے میں امیگریشن ایجنٹوں کے ہاتھوں دو امریکیوں کی ہلاکت کے واقعات کے ساتھ، شروع ہوا ہے۔مذکورہ وارداتوں میں سے ایک میں امیگریشن ایجنٹوں نے ایک امریکی مرد کو زمین پر لٹایا اور بعد ازاں ہلاک کر دیا تھا۔