نیویارک: امریکی ایوان نمائندگان کیلئے تمام چار ہندوستانی نژاد امریکی دوبارہ منتخب ہوئے ہیں۔ منگل کو ہوئے انتخابات میں ڈیموکریٹک کے چار امیدوار کو دوبارہ کامیابی ملی ۔ ایک اور امیدوار اپنے حلقہ میں سبقت برقرار رکھی ہوئی ہیں اور یہاں پر گنتی جاری ہے۔ راجا کرشنا مورتی لبرل پارٹی کے امیدوار ہیں ۔ انہوں نے لبریٹرین پارٹی کے امیدوار کو 41.8 فیصد سے ہرایا۔ پرمیلا جئے پال واشنگٹن سے جیت گئی ہیں۔ روہا کھنہ نے اپنی کیلیفورنیا کی نشست بچا لی ہے۔ امری بیرا بھی کیلیفورنیا سے منتخب ہوئی ہیں۔