امریکی بحری جہازوں کو تباہ کر دیں گے:ایران

   

تہران ۔ 20 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ایرانی پاسداران انقلاب کے سربراہ حسین سلامی نے دھمکی دی ہیکہ خلیج فارس میں ایرانی بحری جہازوں کیلئے خطرہ بننے والے امریکی جہازوں کو تباہ کر دیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بیان سرکاری ٹیلی وڑن پر جمعرات کو نشرکردہ اپنے ایک انٹرویو میں دیے۔ ایک روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ انہوں نے امریکی بحریہ کو ہدایت دی ہے کہ خلیج فارس میں امریکی بحری جہازوں کو ہراساں کرنے والے ایرانی جہازوں کو تباہ کر دیا جائے۔ تاہم بعد ازاں ایک اور بیان میں انہوں نے یہ بھی کہہ دیا تھا کہ وہ تصادم یا ممکنہ خطرے کی صورت میں بحریہ کے پروٹوکال میں کوئی تبدیلی نہیں کر رہے۔