امریکی تجویز کے باوجود ہتھیار نہیں ڈالیں گے :حزب اللہ

   

بیروت 19جولائی (یو این آئی) حزب اللّٰہ رہنما نعیم قسیم نے غیر مسلح ہونے کے حوالے سے تجویز مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر مزاحمت نہ کی گئی تو اسرائیل آگے بڑھے گا۔عرب میڈیا کے مطابق حزب اللّٰہ رہنما نے نعیم قسیم نے کہا ہے کہ ہم اسرائیل کے سامنے نہ تو ہتھیار ڈالیں گے ، نا ہی اسرائیل ہم سے ہتھیار چھین سکتا ہے ۔حزب اللّٰہ رہنما کے بیان سے امریکی سفارتی کوششوں کو دھچکہ لگا ہے جو تھامس براک کی جانب سے لبنان اور اسرائیل میں جاری تھیں۔