روم: کسی شخص کو کروڑوں روپے مالیت کی پراپرٹی اگر چند سو یا پھر یوں کہیں کہ کوڑیوں کے دام میں مل جائے تو اس شخص کی تو لاٹری نکلنے کے مترادف ہوگا۔ایسا ہی کچھ ہوا اس وقت جب غیر ملکی میڈیا کے ذریعے یہ خبر سامنے آئی کہ ایک امریکی خاتون نے اٹلی میں 3 گھر صرف 274روپے ($3.30) میں خرید لئے۔میڈیا کے مطابق امریکہ سے تعلق رکھنے والی 49 سالہ روبیہ ڈینیئلز نے 2019 میں اٹلی کے علاقہ سسلی میں صرف 274روپے میں 3 لاوارث گھر خرید لئے۔روبیہ ڈینیئلز کا کہنا ہے کہ 2019 میں خریدے گئے ان گھروں کی اب تزئین و آرائش کرنی ہے جن پر تقریباً 24 سے 90 ہزار ڈالرز تک خرچہ آئے گا۔سولر انڈسٹری سے وابستہ روبیہ ڈینیئلز کا کہنا ہے کہ یہ ناقابل یقین اور حیرت انگیز احساس ہے۔