کنساس سٹی 6 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) عہدیداروں نے کہاکہ ایک بندوق بردار زبردستی کنساس سٹی کے بار میں داخل ہوا اور 9 افراد پر گولیاں چلائیں۔ جن میں سے 4 شدید زخمی ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کوئی شخص بار میں داخل ہوکر اندھا دھند فائرنگ کررہا تھا جس کی وجہ سے 4 افراد بار کے روبرو ہلاک ہوگئے اور دیگر 5 دواخانہ منتقل کئے گئے جہاں اُن کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔
