لانیوانا (میکسیکو) ۔ 22 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) امریکی سرحدی پٹرول ایجنٹس جمعرات کو ان وسط امریکی مہاجرین کو روکنے کیلئے آنسو گیس کے شل برسائے جو میکسیکو کے شہر لائیوانا سے سرحد عبور کرتے ہوئے امریکہ میں داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے۔ تارکین وطن کا ایک گروپ جس میں بچے بھی شامل تھے، کیلیفورنیا کے سان ڈیسگ اور لائیوانا بیچ کے درمیان نصب کردہ حصار کو اکھاڑنے کیلئے ایک بڑی رسی کا استعمال کیا لیکن آنسو گیس چھوڑے جانے کے بعد انہیں واپس جانے کیلئے مجبور ہونا پڑا۔
چین میں جنونی شخص نے کار ہجوم میں چڑھا دی، چھ افراد ہلاک
بیجنگ ۔ 22 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) چین کے وسطی ہوئبی صوبہ میں ایک شخص نے اپنی کار لوگوں کی بھیڑ میں گھسادی جس میں چھ افراد ہلاک اور دیگر سات زخمی ہوگئے تاہم اس موقع پر پولیس نے فوری حرکت میں آتے ہوئے مذکورہ شخص کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔
یہ واقعہ ژایانگ سٹی میں مقامی وقت کے مطابق صبح 6 بجے رونما ہوا۔ رپورٹ کے مطابق اس واقعہ میں جملہ سات افراد بشمول ڈرائیور ہلاک ہوگئے جبکہ زخمیوں کو ہاسپٹل میں شریک کیا گیا ہے۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہیکہ بعض جنونی لوگ اس نوعیت کے واقعات اکثر انجام دیتے رہتے ہیں جہاں عام شہریوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔