امریکی سفیر کا پاکستان میں سیلاب زدگان کیلئے ایک لاکھ ڈالر کا اعلان

   

اسلام آباد : امریکہ نے پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے ایک لاکھ ڈالر کی امداد کا اعلان کیا ہے۔امریکی سفارتخانہ نے منگل کو ٹوئٹر پر سفیر ڈونالڈ بلوم سے منسوب ایک بیان میں کہا کہ ’امریکہ پاکستان میں شدید سیلاب سے متاثرہ افراد کے ساتھ کھڑا ہے۔‘امریکی سفیر ڈونالڈ بلوم کا کہنا ہے کہ انہوں نے سیلاب کے بعد انسانی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے مدد کی اپیل کی اور جواب میں امریکی امدادی ادارے یو ایس ایڈ نے متاثرہ آبادی کے لیے ایک لاکھ ڈالرز فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ امریکی سفیر کا مزید کہنا تھا کہ امداد سے ضروری اشیاء خریدنے میں مدد ملے گی جس سے لوگوں کی پریشانیوں میں کمی آئے گی۔’اس مصیبت کے نتیجے میں انسانی جانوں کا ضیاع ہوا ہے، بہت سے لوگوں کے پیارے کھو گئے، روزگار اور گھر تباہ ہوئے۔‘
ڈونالڈ بلوم کا مزید کہنا تھا کہ وہ پاکستان میں موجود اپنے شراکت داروں کے ساتھ مل کر سیلاب زدہ افراد کی مدد کریں گے۔