معروف امریکی اداکار اور گلوکار جان ٹریولٹا نے سعودی نوجوانوں کے نام ایک پیغام دیا ہے۔ یہ پیغام جمعرات کی شام ’’ریاض سیزن‘‘ کی سرگرمیوں کے ضمن میں
Joy Awards
کی تقریب میں جان کے مختصر خطاب کے دوران سامنے آیا۔ تقریب میں سعودی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے سربراہ اور مشیر ترکی آل الشیخ نے امریکی اداکار کو ’’لائف ٹائم ایچیومنٹ ایوارڈ‘‘سے نوازا۔نوجوانوں کے پسندیدہ اداکار اور عالمی ستارے نے اسٹیج پر کھڑے ہو کر کہا کہ “آپ لوگ خواب دیکھنا جاری رکھیں زیادہ سے زیادہ خواب دیکھا کریں اس لیے کہ میں یہ دیکھ رہا ہوں کہ آپ کے خواب حقیقت کا روپ دھار سکتے ہیں۔اس موقع پر تقریب میں شریک حاضرین نے بھرپور تالیاں بجائیں۔