واشنگٹن ؍ نئی دہلی: ہندوستان میں تعینات امریکی سفیر نے کہا ہے کہ ‘امریکی شہریت کے حامل سکھ کے امریکہ میں قتل کے منصوبے کے بے نقاب ہونے کے باوجود ہند ۔امریکہ تعلقات میں کمزور نہیں آئے گی۔امریکہ اور ہندوستان لچک کا مظاہرہ کر رہے ہیں اور حقیقی طور پر طویل عرصے کے لئے تعلقات چاہتے ہیں۔ ‘امریکہ کے سفیر ایرک گریسیٹی نے اے این آئی کو ایک انٹرویو کے دوران کیا ہے۔اتوار کے روز نشر ہونے والے انٹرویو میں سفیر نے کہا ‘ ہم بھارت کی طرف سے اس سلسلے میں ‘ کوآرڈینیشن’ سے مطمئن ہیں۔اس لئے ایسی کوئی وجہ نہیں ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان کوئی رخنہ پیدا ہو۔واضح رہے ایک امریکی پراسیکیوٹر نے پچھلے سال بھارتی حکومت پر الزام لگایا تھا کہ اس نے ایک امریکی سکھ گورپتونت سنگھ پنوں کو امریکہ میں قتل کرنے کی سازش کی تھی۔گور پتونت سنگھ پنوں خالصتان کی آزادی کا حامی ہے اور ہندوستان نے اسے دہشت گرد قرار دے رکھا ہے۔اسے ہی ہندوستان نے پچھلے سال امریکہ میں نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی۔اس ہندوستانی سازش کے بارے میں امریکی حکام کا کہنا تھا کہ انہوں نے اسے ناکام بنا دیا تھا۔ تاہم گورپتونت سنگھ پنوں کے ایک ساتھی کی کینیڈا میں اسی طرح کے واقعے میں ہلاکت کا انکشاف ہوا تھا۔