واشنگٹن : امریکی شہری سپر مارکیٹ میں والدہ کا انتظار کرتے کرتے دو لاکھ ڈالرز کی لاٹری جیت گیا۔کہتے ہیں دینے والا جب دیتا ہے تو چھپڑ پھاڑ کر دیتا ہے، کچھ ایسا ہی ایک امریکی شہری کے ساتھ بھی ہوا جوسپر مارکیٹ میں والدہ کا انتظار کرنے کے نتیجے میں دو لاکھ ڈالرز کا مالک بن گیا۔جی ہاں، مریکی ریاست ورجینیا سے تعلق رکھنے والا ہرٹبرٹ نامی نوجوان اپنی والدہ کے ہمراہ سپر اسٹور پر سامان خریدنے گیا تھا اور 2 لاکھ ڈالر جیت کر آیا۔امریکی شہری ہرٹبرٹ کے مطابق وہ اپنی والدہ کا انتظار کررہا تھا کہ اُس دوران اِس نے سوچا کہ وقت گزارنے کیلئے میں لاٹری کا ٹکٹ اسکریچ کرلیتا ہوں اور جب اُس نے لاٹری ٹکٹ اسکریچ کیا تو حیران رہ گیا کیوں کہ وہ لاٹری میں دو لاکھ ڈالر زکا انعام جیت چکا تھا۔