امریکی صدر ایک بار پھر صحافیوں کے سوالات کا سامنا نہ کرسکے

,

   

واشنگٹن ۔ 13مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ ایک بار پھر صحافیوں کے سوالات کا سامنا نہ کرسکے، پریس کانفرنس ادھوری چھوڑ کر جانا پڑگیا۔امریکی صدر سے سی بی ایس نیوز کی صحافی سوال پوچھ رہی تھی، تاہم ڈونالڈ ٹرمپ نے سوال پورا نہیں ہونے دیا اور سی این این کی صحافی سے کہا کہ آپ کیا پوچھنا چاہتی ہیں؟ اس پر سی این این کی صحافی نے کہا وہ چاہیں گی کہ پہلے سی بی ایس کی صحافی کا سوال پورا سن لیا جائے۔خاتون صحافی کی اس بات پر ڈونلڈ ٹرمپ مزید ناراض ہو گئے اور بات کاٹ دی۔ سی این این کی صحافی نے سوال پوچھنا شروع کیا تو ٹرمپ نے ان کا سوال بھی نہ سنا اور پریس کانفرنس ادھوری چھوڑ کر چلے گئے۔سی این این کے چیف میڈیا نمائندے نے صدر ٹرمپ کے اس اقدام کو نسل پرستی قرار دیا ہے۔