امریکی طالب علم کی فائرنگ،تین طلبہ ہلاک

,

   

مشی گن : امریکی ریاست مشی گن کے ایک اسکول میں شدت پسند طالبعلم نے فائرنگ کرکے دو لڑکیوں سمیت تین طلبائکو قتل کردیا ہے واقعہ میں آٹھ افراد زخمی بھی ہوئے جبکہ ریسکیو اداروں کے پہنچنے سے قبل قاتل لڑکے نے اپنے ہم مکتب ساتھیوں پر کم و بیش بیس رائونڈز فائر کیے .زخمیوں میں ایک ٹیچر کے بھی شامل ہونے کی اطلاع ہے تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ مشی گن کے ایک ہائی اسکول میں 15سالہ طالب علم نے سیمی آٹو میٹک شاٹ گن سے فائرنگ کر دی جس میں تین افراد قتل جبکہ دیگر آٹھ طلبہ زخمی بھی ہوگئے۔نائب سٹی پولیس چیف مائیکل میک کابے نے میڈیا کو بتایا کہ فائرنگ کے واقعہ میں ہلاک ہونے والوں میں ایک 16 سالہ لڑکا جبکہ 17اور 14 برس کی دو لڑکیاں شامل ہیں۔ کم از کم ایک ٹیچر سمیت دیگر اٹھ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔فائرنگ کا یہ واقعہ آکسفورڈ قصبہ کے آکسفورڈ ہائی اسکول میں پیش آیاانہوں نے بتایا کہ حملہ کے چند منٹوں کے اندر ہی پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے اس کے پاس سے سیمی آٹومیٹک ہینڈ گن اور متعدد گولیاں بھی برآمد کرلی ہیں۔مائیکل میک کابے نے بتایاکہ اس لڑکے نے تقریباً 15 سے 20 گولیاں چلائیں۔امریکی صدر جو بائیڈن نے کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں میری دلی ہمدردی متاثرہ خاندانوںکے ساتھ ہیں جنہوں نے اپنے عزیزوں کو کھو دیا ہے۔