واشنگٹن: وزیراعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے امریکہ کی غلامی نہ کرنے کے بیان پر ترجمان وائٹ ہائوس نے تبصرے سے گریز کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ دیرینہ تعلقات ہیں۔پریس بریفنگ کے دوران صحافی کے سوال پرجین ساکی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ سفارتی ذرائع سے پاکستان کے ساتھ تعلقات کو جاری رکھیں گے۔امریکی صدر، وزیراعظم عمران خان کی ٹیلی فون کال کی درخواست کیوں نہیں لے رہیں کے سوال پر ترجمان وائٹ ہائوس نے کہاکہ ان کے پاس فون کال کی درخواست کے حوالے سے تفصیلات نہیں ہیں۔