امریکی فوج کی مختصر تعداد افغانستان میں رہے گی: پینٹاگان

   

Ferty9 Clinic

واشنگٹن: ترجمان پینٹاگون نے کہا ہے کہ افغانستان سے انخلا کے بعد امریکی فوج کی مختصر تعداد وہاں رہے گی،واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران جان کربی نے کہا کہ صدربائیڈن کی ہدایات کے مطابق افغانستان سے محفوظ انخلاجاری ہے اور وہاں سے امریکی افواج کا انخلا اگست کے آخر تک مکمل ہوجائیگا جب کہ افغانستان سیامریکی افواج کے انخلا کے بعد امریکی فوج کی مختصر تعداد وہاں موجود ہوگی۔ترجمان پینٹاگون نے بتایا کہ افغانستان میں امریکی مشن کی کمانڈ جنرل فرینک میکنزی کو منتقل کرنیکی منظوری دے دی گئی ہے اور وہاں امریکی مشن کی کمانڈکی منتقلی رواں ماہ کے آخر تک نافذ ہونے کی توقع ہے، جنرل میکنزی افغانستان میں امریکی افواج کے کمانڈرکی تمام ذمہ داریاں نبھائیں گے جب کہ جنرل ملر ذمہ داریاں جنرل میکنزی کو منتقل کرنی کیلئے کچھ ہفتے افغانستان میں رہیں گے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امریکی قیادت میں تبدیلی، بگرام ائیربیس کا کنٹرول واپس دینا انخلا میں اہم سنگ میل ہے۔