امریکی قونصل جنرل جوئل ریفمین کا چیرلہ پلی جیل کا دورہ

   

Ferty9 Clinic

مختلف مینوفیکچرنگ سرگرمیوں کا جائزہ ۔ قیدیوں کو سماج کیلئے کارآمد شہری بننے کا مشورہ

حیدرآباد۔ 12 اگسٹ ( سیاست نیوز ) امریکی قونصل جنرل متعینہ حیدرآباد جوئل ریفمین نے سنٹرل جیل چیرلہ پلی کا آج دورہ کیا اور انہوں نے وہاں قیدیوں کی جانب سے کی جا رہی مختلف مینو فیکچرنگ سرگرمیوں کا جائزہ لیا ۔ ڈائرکٹر جنرل محابس راجیو ترویدی ‘ آئی جی راجیش ‘ ڈی آئی جی مرلی اور سپرنٹنڈنٹ سمپت نے امریکی قونصل جنرل کو جیل کا تفصیلی معائنہ کروایا ۔ قونصل جنرل نے یہاں تیار کی جانے والی اشیا کے معیار پر طمانیت کا اظہار کیا اور اس بات پر مسرت ظاہر کی کہ جیل کے اندر صاف ماحول برقرار رکھا گیا ہے ۔ بعد ازاں قونصل جنرل نے انٹرکس۔ اسرو کے اسپانسر کردہ انتی پروگرام کے 52 ویں بیاچ کی اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی ۔ یہ ایک تین ہفتے طویل پروگرام ہے جو پروفیسر بینا کی قیادت میں ٹریننگ کو بہتر بنانے کیلئے منعقد کیا جا رہا ہے ۔ قونصل جنرل نے اس کے شرکاء قیدیوں میں سرٹیفیکٹس بھی تقسیم کئے ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایک فیصلے کی غلطی سے کسی بھی فرد کی شخصیت کا تعین نہیں کیا جاسکتا ۔ ماضی کی غلطیوں کو سدھارنے کا موقع ہمیشہ دستیاب رہتا ہے ۔ ہندوستان اور امریکہ کے مابین مشترکہ انسانی اقدار ہیں اور یہ دونوں دنیا کی دو بڑی جمہوریتیں ہیں۔ انہوں نے جیل کے قیدی بھی اپنی غلطیوں کو سدھارنے کی کوشش کرینگے اور سماج کے تعمیری فرد بن کر ابھریں گے ۔