امریکی قونصل خانہ 20 مارچ سے نانک رام گوڑہ میں کام کرے گا

   

ویزا اپلیکیشن سنٹر مادھا پور میں برقرار،15 تا 20 مارچ پائیگاہ پیالیس آفس عوام کیلئے بند رہیگا
حیدرآباد۔/7 مارچ، ( سیاست نیوز) حیدرآباد میں امریکی کونسلیٹ 20 مارچ سے نانک رام گوڑہ میں 340 ملین ڈالر کی لاگت سے تعمیر کردہ نئی عمارت میں اپنی خدمات کا آغاز کرے گا۔ جدید ترین ٹکنالوجی سے آراستہ کونسلیٹ ہند۔ امریکہ مثالی رفاقت کی سمت میں ٹھوس سرمایہ کاری کا ایک اہم قدم ہے۔ اس اقدام کے سلسلہ میں امریکی کونسلیٹ نے اپنی خدمات سے متعلق تبدیلیوں کا اعلان کیا ہے۔20 مارچ کی صبح 8:30 بجے امریکی کونسلیٹ اپنے نئے مقام پر کام کرنا شروع کردے گا جس کا پتہ سروے نمبر 115/1 ، فینانشیل ڈسٹرکٹ نانک رام گوڑہ، حیدرآباد، تلنگانہ 500032 ہے۔ کونسلیٹ اپنے موجودہ ایڈریس پائیگاہ پیالیس بیگم پیٹ میں 15 مارچ دوپہر 12 بجے سے اپنا کام بند کردے گا۔ 15 مارچ کی دوپہر 12 بجے سے 20 مارچ کی صبح 8:30 بجے تک کونسلیٹ عوام کیلئے بند رہیگا۔ جن امریکی شہریوں کو آج سے 20 مارچ کی صبح 8:30 بجے کے درمیان کونسلیٹ کی ہنگامی خدمات کی ضرورت ہو وہ فون نمبر +91040-40338300 پر ربط پیدا کریں۔20 مارچ کی صبح 8:30 بجے سے جن امریکی شہریوں کو کونسلیٹ خدمات کی ضرورت ہے وہ فون نمبر +91040-69328000 پر ربط کریں ۔ کونسلیٹ کی غیر ہنگامی خدمات کیلئے امریکی شہری [email protected] پر ای میل کریں۔ ویزا کے درخواست گذار جن کا انٹرویو آج اور 15 مارچ کے درمیان طئے شدہ ہے انہیں اپنے انٹرویو کیلئے پائیگاہ پیالیس بیگم پیٹ جانا چاہیئے۔ ویزا کے درخواست گذار جن کا ویزا انٹرویو 23 مارچ کو یا اس کے بعد طئے شدہ ہے انہیں نانک رام گوڑہ میں امریکی کونسلیٹ کی نئی عمارت سے رجوع ہونا ہوگا۔ دیگر تمام ویزا خدمات بشمول بائیو میٹرکس اپواینٹمنٹس، ڈراپ باکس اپواینٹمنٹس اور پاسپورٹ پک اَپ، ویزا اپلیکیشن سنٹر میں جاری رہیں گی۔ جس کا ایڈریس لوور کنکورس، ہائی ٹیک سٹی میٹرو اسٹیشن مادھا پور، حیدرآباد500081 ہے۔ کونسلیٹ کی منتقلی کی کارروائی کا ویزا اپلیکیشن سنٹر کے کام کاج پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ کونسلیٹ کی خدمات کے بارے میں عام سوالات کیلئے فون نمبرات +911204844644 اور +912262011000 پر ربط پیدا کریں۔ امریکی کونسلیٹ کے نانک رام گوڑہ منتقلی کے بارے میں اَپ ڈیٹ کیلئے کونسلیٹ کے سوشیل میڈیا اکاؤنٹس، انسٹا گرام اور فیس بک پر فالو کریں۔ر