امریکی قونصل خانہ ممبئی کو دھماکے سے اڑانے کی دھمکی

   

ممبئی : ایک نامعلوم شخص نے منگل کی رات یہاں باندرا۔کرلا کمپلیکس میں واقع امریکی قونصل خانے کو دھماکے سے اڑانے کی دھمکی دی۔ موبائل فون سے قونصل خانے کے لینڈ لائن نمبر پر کال موصول ہوا۔ کال کے فوراً بعد پولیس میں ہلچل مچ گئی اور قونصل خانے کے اردگرد سکیورٹی فوری طور پر بڑھا دی گئی۔ پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا اور اعلیٰ حکام کی موجودگی میں تحقیقات کی گئیں۔صورتحال کی سنگینی کے پیش نظر بم ڈسپوزل اسکواڈ اور ڈاگ اسکواڈ کی خدمات بھی لی گئیں۔ تاہم ابتدائی چھان بین کے بعد علاقے میں کچھ نہیں ملا۔ ممبئی پولیس کے ایک افسر نے بتایا کہ فون کرنے والے کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ یہ شاید فون کال کا مقصد معلوم کرنا ہے۔ فون کرنے والے کی شناخت اور سراغ لگانے کیلئے مزید تفتیش جاری ہے ۔قونصل خانہ جو پہلے چرچ گیٹ میں تھا اب اسے باندرا۔ کرلا کمپلیکس میں منتقل کر دیا گیا ہے ۔