امریکی قونصل خانہ کے قریب دھماکہ

   

جنیوا، 24جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سوئٹزرلینڈ کے برن شہر میں واقع امریکی سفارت خانے چہارشنبہ کو ایک سیکورٹی سے متعلق انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ جنیوا میں اس کے قونصل خانے کے قریب دھماکہ ہونے کی رپورٹ ہے۔ مقامی پولیس کے مطابق، دھماکہ بجلی کے تاروں میں خرابی کی وجہ سے ہوا۔جنیوا پولیس کے ترجمان نے کہا کہ امریکی قونصل خانے کے قریب زمین کے اندر بجلی کیبل میں خرابی کی وجہ سے یہ دھماکہ ہوا جس میں کسی بھی نقصان کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے ۔امریکی قونصل خانہ جنیوا کے پرانے علاقے میں واقع ہے ، جہاں یہ دھماکہ ہوا۔

کیمرون :سڑک حادثہ ، 20ہلاک
یااونڈے ، 24جنوری (سیاست ڈاٹ کام) مشرق افریقی ملک کیمرون میں گواونڈرے -ٹوبرو ہائی وے پر چہارشنبہ کو دوپہر ہوئے ایک سڑک حادثے میں بچوں سمیت تقریبا 20لوگوں کی موت ہو گئی۔مقامی انتظامیہ نے یہ اطلاع دی۔عینی شاہدین کے مطابق یہ حادثہ اس وقت ہوا جب ایک ٹرک ایک بس سے ٹکرا گیا۔اس حادثے میں کئی افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔