امریکی ممالک کی ورلڈ کپ 2030 کیلئے مشترکہ بولی

   

نئی دہلی۔ چار جنوبی امریکی ممالک یوراگوئے، ارجنٹینا، چلی اور پیراگوئے نے 2030 فیفا ورلڈ کپ کی مشترکہ میزبانی کے لیے باضابطہ طور پر مشترکہ بولی جمع کروادی ہے۔ جنوبی امریکی ممالک اس ٹورنمنٹ کو واپس کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں جہاں فٹ بال کھیل پیدا ہوا تھا۔ تاہم فیفا اگلے سال 2030 ورلڈ کپ کی میزبانی کا اعلان کرے گا۔ جنوبی امریکی فٹ بال کنفیڈریشن نے ایک ٹویٹ میں کہا، جنوبی امریکی ممالک یوراگوئے، ارجنٹینا، پیراگوئے اور چلی نے باضابطہ طور پر2030 میں فٹ بال کے سب سے بڑے ایونٹ فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی کے لیے اپنی مشترکہ امیدواری کا آغازکیا۔