امریکی موسمیاتی بل کو سینیٹ کی منظوری

   

واشنگٹن : امریکی سینیٹ نے امریکی صدر بائیڈن کے پیش کردہ موسمیاتی بل کو منظوری دیدی ہے ۔تقریباً 18 ماہ کی جدوجہد کے بعد اب یہ بل ڈیموکریٹس کے زیر کنٹرول ایوان کو بھیجا جائے گا جہاں سے اس ہفتے اس کے منظور ہونے کی امید ہے ۔امریکہ میں صرف چند ماہ بعد وسط مدتی انتخابات ہونے والے ہیں اور اس بل کی منظوری ملک کے طویل عرصے سے زیرالتوا گھریلو اقتصادی ایجنڈہ میں ایک اہم حصولیابی ثابت ہو گی۔ ڈیموکریٹک سینیٹ کے اکثریتی لیڈر چک شومر نے کہا کہ سینیٹ ایک سال سے زیادہ کی محنت کے بعد تاریخ رقم کر رہا ہے۔ ہوائی سے تعلق رکھنے والے ڈیموکریٹ سینیٹر برائن شیٹز نے کہا ’’اب میں اپنے بچے کی آنکھوں میں دیکھ سکتا ہوں اور کہہ سکتا ہوں کہ ہم واقعی آب و ہوا کے بارے میں کچھ کر رہے ہیں‘‘۔