امریکی نائب وزیرخارجہ کے دورہ لبنان، روس اور برطانیہ کا اعلان

   

واشنگٹن : امریکہ کی نائب وزیرخارجہ وکٹوریانولینڈ آئندہ ہفتہ لبنان کا دورہ کریں گی۔وہ امریکی محکمہ خارجہ کی تیسری بڑی عہدہ دار ہیں جو معاشی بحران کا شکار ملک کے دورے پر آرہی ہیں۔ محکمہ خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ انڈرسیکرٹری آف 10 ٹسٹ وکٹوریا نولینڈ بیروت جائیں گی۔پھر وہ لندن جانے سے قبل روس کے دارالحکومت ماسکو جائیں گی۔