اریزونا 8 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکہ اریزونا میں ایک خاتون یوسمائیٹ نیشنل پارک میں 500 فیٹ کی بلندی سے گرکر ہلاک ہوگئی ۔ اس کا نام ڈانیلے برنیٹ بتایا گیا ہے ۔ 29 سالہ خاتون کو اس وقت مردہ پایا گیا جب ایمرجنسی حکام نے اسے وہاں پڑے دیکھا ۔ اس واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ کہا گیا ہے کہ یہ خاتون پارک میں بلند ڈوم پر چڑھنے کی کوشش کر رہی تھی کہ نصف بلندی سے وہ گرپڑی اور جان گنوا بیٹھی ۔