واشنگٹن : امریکہ میں ایک ٹی چینل کی نیوز اینکر کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی سوشل میڈیا پر خوب دھوم مچ گئی اور ہرطرف اس کی تعریف وتوصیف کی جانے لگی ہے۔ خاتون نیوز اینکرلیزلی لوبیز ایک ٹی وی چینل پر اپنے گھر سے موسم کی خبریں پڑھ رہی تھی کہ اس دوران اچانک اس کا بچہ نمودا رہوا۔ اس نے لائیو نشریات کے دوران نیوز بلیٹن جاری رکھتے ہوئے بچے کواپنی گود میں اٹھا لیا۔یہ منظر سوشل میڈیا پروائرل ہوا تو لوگوںنے اس کی بے حد تعریف کی۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب لیزلی ٹیلی ویڑن’اے بی سی7′ پر صبح کی خبروں میں موسم کا بلیٹن پیش کر رہی تھی۔
اس دوران اس کا شیرخوار بچہ چلے ہوئے اس کے پاس آگیا۔ خاتون نیوز اینکر نے بچے کو گود میں اٹھا لیا۔خیال رہے کہ کرونا کی وبا کے دوران بہت سے عالمی نشریاتی اداروں نے اپنے گھر سے کام جاری رکھنے کی سہولت دی ہے۔
لیزا لوبیز بھی ٹی وی چینل پراپنے گھر سے خبریں پیش کررہی تھی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے اس منظر کو غیرمعمولی طور پر پسند کیا گیا ہے۔