صنعاء : یمن میں ایرانی نواز حوثی باغیوں نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ اور برطانوی اتحاد کے طیاروں نے صنعاء اور صعدہ شہروں پر 15 فضائی حملے کیے۔حوثیوں سے وابستہ المصیرہ ٹی وی کے مطابق، امریکہ اور برطانیہ کے اتحاد ی طیاروں نے دارالحکومت صنعاء کے شمال اور جنوب میں الخفا اور جربان جیسے علاقوں میں 6 فضائی حملے کیے۔اتحادی طیاروں نے صعدہ شہر کے مشرق میں کیہلان اور العبلہ کے علاقوں پر بھی 9 فضائی حملے کیے۔دوسری جانب امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے اعلان کیا ہے کہ امریکی فضائیہ نے یمن میں حوثیوں کے زیر کنٹرول علاقوں میں ‘زیر زمین ہتھیاروں کے ذخیرے پر 5 فضائی حملے کیے۔آسٹن نے نشاندہی کی کہ یہ حملے بی -2 بمبار وں نے کیے تھے ، جو بہت بڑے ہیں اور پہلے استعمال ہونے والے لڑاکا طیاروں کے مقابلے میں بہت بھاری بم لے جانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔یمن میں ایرانی نواز حوثیو ں نے ستمبر 2014 سے دارالحکومت صنعا اور یمن کے کچھ حصوں پر قبضہ کر رکھا ہے۔سعودی عرب کی سرحد پر واقع شہر صعدہ کو حوثیوں کا گڑھ سمجھا جاتا ہے۔