نیویارک: امریکہ کے وزیرِ خارجہ اینٹنی بلنکن ایک ماہ کے دوران دوسری مرتبہ مشرقِ وسطیٰ کا دورہ کریں گے۔ ان کا یہ دورہ ایک ایسے موقع پر ہورہا ہے کہ جب اسرائیل نے غزہ میں اپنے حملے تیز کر دیے ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے ایک بریفنگ کے دوران انٹونی بلنکن کے دورے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ وزیرِ خارجہ بلنکن جمعے کو اسرائیل اور اردن جائیں گے۔انہوں نے بتایا کہ وزیر خارجہ بلنکن پہلے اسرائیل پہنچیں گے جہاں ان کی ملاقات اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نتن یاہو سمیت اسرائیلی حکومت کے دیگر عہدیداروں سے ہوگی۔محکمہ خارجہ کے ترجمان کے مطابق بلنکن اسرائیلی حکام سے ملاقاتوں میں اسرائیل کے فوجی مقاصد کے بارے میں تازہ ترین معلومات حاصل کریں گے اور اس بات کی ضرورت پر تبادلہ خیال کریں گے۔