امریکی وزیر خارجہ نے کیا ایک بڑا انکشاف : جانیےمودی اور ٹرمپ کے بارے میں کیا کہا

,

   

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو ہندوستان آئے ہوئے ہیں ۔ اپنے دو روزہ دورہ پر انہوں نے بدھ کو وزیر خارجہ ایس جے شنکر سے ملاقات کی ۔ پومپیو نے وزیر اعظم مودی اور وزیر خارجہ ایس جے شنکر سے ملاقات کے بعد کہا کہ ہندوستان اور امریکہ کو دنیا کو ویسا ہی دیکھنا چاہئے جیسا کہ ہم ایک دوسرے کو دیکھتے ہیں کہ ہم کیا ہیں ۔ عظیم جمہوریت ، عالمی طاقت اور اچھے دوست ۔

مائیک پومپیو نے کہا کہ کچھ ہفتہ پہلے وزیر اعظم مودی نے سبھی ممالک سے دہشت گردی سے لڑنے کی اپیل کی تھی ۔ گزشتہ ماہ اقوام متحدہ کی پابندی کمیٹی میں مسعود اظہر کو نامزد کرتے ہوئے ہمیں بہت خوشی ہوئی۔ 

امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ ابھی ہمارے پاس صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور وزیر اعظم مودی دو لیڈران ہیں ، یہ دونوں لیڈران ضرورت پڑنے پر رسک لینے سے ڈرتے نہیں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ آئیے ایک دوسرے کو نئی نظر سے دیکھیں اور ایک دوسرے کو گلے لگائیں۔ 

اس سے پہلے مائیک پومپیو نے وزیر خارجہ ایس جے شنکر سے بات چیت کی ۔ اس بات چیت میں ہندوستان نے امریکہ کو واضح طور پر کہا کہ ہندوستان دیگر ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کے دوران اپنے قومی مفادات کو دیکھ کر چلے گا ۔ خواہ اس میں پابندی جھیل رہا روس ہی کیوں نہ ہو ، جس سے حال ہی میں ہندوستان نے میزائل سسٹم کا سودہ کیا ہے۔