نئی دہلی؍واشنگٹن: امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن اگلے ہفتے ہندوستان کا دورہ کریں گے اور وزیر دفاع راجناتھ سنگھ سے بات چیت کریں گے ۔ راجناتھ سے ملاقات کے دوران آسٹن ’نیو ڈیفنس انوویشن اینڈ انڈسٹریل کوآپریشن انیشیٹو‘کو بڑھانے اور دونوں ممالک کی فوجوں کے درمیان مؤثر تعاون کو بڑھانے پر تبادلہ خیال کریں گے۔ آسٹن نے ٹویٹ کیاکہ میں اگلے ہفتے ہندوستان، جاپان، سنگاپور اور فرانس کے سفر کا منتظر ہوں۔ ہم نے گزشتہ سال کے دوران اپنے اتحادیوں اور شراکت داروں کے ساتھ مشترکہ ویژن کو آگے بڑھایا ہے۔