امریکی وزیرخارجہ کی ناٹو وزرائے خارجہ سے ملاقات

   

واشنگٹن : امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن جمعہ کو برسلز میں مغربی دفاعی اتحاد ناٹو کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقات کر رہے ہیں۔ اس خصوصی ملاقات میں ناٹو سیکرٹری جنرل ژینس اسٹولٹن برگ اور یوکرینی وزیرخارجہ دمیترو کُلیبا بھی اس ملاقات میں شامل ہوں گے۔ اس اجلاس میں شرکت کے بعد بلنکن مشرقی یورپ کا دورہ شروع کریں گے، جس میں وہ مولدووا، لیتھوینیا، لیٹویا اور ایسٹونیا جائیں گے۔ اس دورے کا مقصد یوکرائن میں روسی جارحیت کے بعد خدشات کے شکار مشرقی یورپی ممالک کو امریکی تعاونت کا یقین دلانا ہے۔