امریکی وزیرمحنت لوری شاویز۔ ڈی ریمر مستعفی

   

واشنگٹن ۔ 21 اپریل (ایجنسیز) وائٹ ہاؤس نے پیر کے روز اعلان کیا ہے کہ امریکی وزیرِ محنت لوری شاویز-ڈی ریمر اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئی ہیں، جبکہ ان کے نائب عبوری طور پر یہ ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔وائٹ ہاؤس کے ڈائریکٹر کمیونیکیشنز اسٹیفن چیونگ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس” پر ایک بیان میں کہا کہ لوری شاویز-ڈی ریمر نے انتظامیہ چھوڑ دی ہے اور وہ نجی شعبے میں نئی ذمہ داریاں سنبھالیں گی۔استعفیٰ کے بعد شاویز-ڈی ریمر ٹرمپ کی حکومت چھوڑنے والی حالیہ ہفتوں میں تیسری وزیر بن گئی ہیں۔اس سے قبل مارچ میں کرسٹی نوئم کو وزیرِ داخلی سلامتی کے عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا، جبکہ اس کے ایک ماہ سے بھی کم عرصے بعد صدر نے پام بونڈی کو وزیرِ انصاف کے منصب سے برطرف کر دیا تھا۔یاد رہے کہ شاویز-ڈی ریمر نے مارچ 2025 میں وزیرِ محنت کا عہدہ سنبھالا تھا، اس سے قبل وہ دو سال تک ایوانِ نمائندگان کی رکن رہ چکی تھیں۔رائٹرز کے مطابق گزشتہ چند ماہ کے دوران ان کے متعدد معاونین نے بھی استعفیٰ دیا، جن میں ان کے چیف آف اسٹاف اور نائب بھی شامل ہیں۔ یہ استعفے وزارت کے اندر مبینہ بدسلوکی سے متعلق جاری اندرونی تحقیقات کے پس منظر میں سامنے آئے۔