امریکی ویٹر کو گاہکوں کی جانب سے کار کا تحفہ

   

ہوسٹن 29 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ٹیکساس کے شہر ہوسٹن کے قریب گیلوسٹن میں ایک ڈینیس ریسٹورنٹ کی ویٹر کو ترکی کے ایک جوڑے نے کار تحفہ میں دی۔ یہ خاتون ایڈرینا ایڈورڈس روزآنہ 11 کیلو میٹر کا راستہ 4 گھنٹے میں طے کرکے اپنے کام پر پہونچتی ہے اور کسٹمرس کیلئے بریک فاسٹ پیش کرتی تھی۔ کار خریدنے کے لئے وہ بچت بھی کررہی تھی، جب کسٹمرس کو معلوم ہوا تو اُنھوں نے اپنی طرف سے کار تحفہ میں دی اِس پر بدیدۂ نم تہہ دل سے اُس نے شکریہ ادا کیا اور اپنی خوشی کا اظہار کیا۔