امریکی پابندیوں کے باوجود ایران کے ساتھ تجارت جاری رہے گی : روس

   

Ferty9 Clinic

بروسیلز، 9 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) روس نے کہا ہیکہ ایران کیخلاف لگائی گئی امریکی پابندیوں کو نظر انداز کرتے ہوئے اس کیساتھ تجارت جاری رکھے گا۔یورپی یونین میں روس کے مستقل مندوب ولادیمیر کیزووف نے کہا ہمارے اتحادی یہاں پوچھتے رہتے ہیں کہ روس اور چین تجارت تبادلہ میں تعاون کیلئے میکانزم (انٹیکس) قائم کیوں نہیں کرتے ۔ اس کے جواب میں ہم کہتے ہیں کہ ہمیں اس کی ضرورت ہی کیوں ہے ۔ ہم پہلے سے ہی کاروبار کر رہے ہیں اور امریکی پابندیوں کی پرواہ کئے بغیر بھی کاروبار جاری رکھیں گے ’’۔امریکہ نے گزشتہ سال ایران کے خلاف اقتصادی اور توانائی کے شعبے میں پابندی لگا دیے تھے ۔ یہ پابندی 2015 ء میں ہونے والے ایٹمی معاہدے سے الگ ہونے کے بعد عائد کی گئی تھی ۔

امریکی پابندیوں کے پیش نظر ایران کے ساتھ بغیر ڈالر کا استعمال کئے تجارت جاری رکھنے کے لئے فرانس، جرمنی اور برطانیہ نے جنوری میں انٹیکس کی تشکیل کی تھی۔ ایران کے جوہری معاہدے سے متعلق مشترکہ کمیشن کے اجلاس کے بعد یہ طریقہ کار مؤثر ہو گیا اور اس سے منسلک سہولتیں سبھی یورپی یونین کے رکن ممالک کے لئے دستیاب ہیں۔ [؟]