امریکی پرچم جلانے والےایک سال قیدکیلئے تیار رہیں : ٹرمپ

   

واشنگٹن، 11 جون (یو این آئی) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ احتجاج کے دوران امریکی پرچم جلانے والوں کو ایک سال قید کی سزا دی جانی چاہیے ۔ ٹرمپ نے کہا کہ حکومت امریکی افسران اور کچھ سینیٹروں کے ساتھ مل کر اس قانون کو نافذ کرنے کی تیاری کر رہی ہے ۔ ٹرمپ نے منگل کو فورٹ بریگ میں ایک تقریر میں کہاکہ امریکی جھنڈا جلانے والوں کو ایک سال کے لیے جیل جانا چاہیے ۔ ہم کچھ سینیٹروؓ کے ساتھ اس معاملے پر کام کر رہے ہیں۔