امریکی پولیس کو 6جنوری کو کیپٹل ہل میں تشدد کا خدشہ

   

نیویارک: امریکہ کی کیپیٹل پولیس نے 6 جنوری کو کانگریس کی عمارت میں ہونے والے فسادات کی برسی کے موقع پر دوبارہ پرتشدد واقعات کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔امریکی نشریاتی ادارے این پی آر کی رپورٹ کے مطابق یو ایس کیپٹل پولیس کے ایک افسر اکیلینو گونیل نے گزشتہ سال 6 جنوری کو ہونے والے فسادات کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ تقریبا ایک سال بعد، وہ اب بھی اپنے بائیں بازو کو اوپر اٹھا نہیں سکتے کیونکہ وہ حملے کے دوران زخمی ہوئے تھے۔گونیل نے کہا کہ بہت سے فسادیوں کو کافی سزانہیں ہوئی بلکہ وہ میرے صحت یاب ہونے سے پہلے ہی اپنی سزا ختم کرکے جیل سے باہر آگئے۔اس کے علاوہ گونیل نے کہا کہ سیاست دانوں کی طرف سے 6 جنوری کے واقعات کو اہمیت نہ دینے سیبھی اسے دکھ پہنچا ہے۔گونیل کو امید ہے کہ فسادات کے جاری مقدمات کے نتیجے میں ذمہ داروں کو سخت سزاملے گی۔اس سے قطع نظر کہ سیاست دان کیا کہتے ہیں، میں ان لوگوں کے حوالے سے یہ نہیں چاہتا کہ وہ اچھے کی امید رکھیں۔